46

اپنی آنکھوں کے ڈھیلےآنکھ سے باہر نکال لینے والا منفرد پاکستانی 

لاہور والے نت نئی باتوں کے لیے مشہور ہیں ہی, مگر اب ہوا ایک عجیب واقعہ. لاہور کے رہائشی احمد خان کو خدا نے بڑی منفرد صلاحیت بخشی ہے. احمد خان اپنی آنکھوں کے ڈھیلے 10 ملی میٹر تک باہر نکال سکتا ہے. اور اس عمل سے اسے کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی. یہ صلاحیت قدرتی نہیں ہے, بلکہ احمد کی محنت کا نتیجہ ہے. اس کے مطابق بچپن میں وہ اپنے دوستوں کو تنگ کرنےکے لیے آنکھیں نکالنے کے لیے کوشش کرتا تھا.پہلے تو آنکھیں موٹی ہونے کی وجہ سے باہر نا نکلتی تھیں. آخر وقت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے ڈھیلے باہر بھی نکلنا شروع ہو گئے. اب احمد نے ایک وڈیو  سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے. جس میں وہ اپنے ڈھیلے باہر نکالتا ہے, یہ وڈیو دیکھتے یی دیکھتے بہت مقبول ہو رہی ہے. اب احمد نے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھوانے کے متعلق سوچنا شروع کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں