60

برگر/ چیز برگر بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے. ماہرین کی انتباہ!

میونخ میں کی گئی ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق, چکنائی سے بھرا پکوان, جس میں چیز برگر اور آلو کے چپس شامل ہیں, انسانی جسم کے میٹابولزم کو تبدیل کرنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں اس سے جگر اور ذیابیطس کی بیماری کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے. تحقیق میں ماہرین نے ایسے افراد کو انتباہ کی ہے جو چکنائی سے بھرپور کھانے کے عادی ہوتے ہیں.ایسے پکوان جسم میں انسولین کی کارکردگی کو بہت حد تک کم کر دیتے ہیں اور ایس چربی کی مقدار بڑھاتے ہیں جو دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے.اس کی ےحقیق کے لیے جرمنی میں ایسے دبلے اور صحت مند افراد پے تحقیق کی گئی جن کی عمریں 20 سے 40 سال تک تھیں. انھیں چیز برگر کے بعد  پانی اور ونیلا کے ذائقہ کا کھجور کا تیل پلایا گیا. اس سے ان کے جسم میں چکنائی کی مقدار بہت بڑھ گئی جبکہ انسولین کی کارکردگی میں کمی واقع ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں