71

بھارتی فوج کا ظلم، 2 نوجوانوں کو شہید کر کے، پھر ان کے جنازے پر بھی شیلینگ. پڑھیے

ایک نوجوان، وسیم کو محاصرے کے دوران شہید کر دیا گیا، اور دوسرے 16 سالہ قیصر کو حراست کے دوران حالت خراب ہونے پر سڑک پر پھینک دیا، جس سے اس کی بھی موت واقع ہو گئی. تفصیلات کے مطابق، سرینگر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوے، تازا ترین کاروائی میں مزید دو کشمیری جوانوں‌کو شہید کر دیا.
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی فوجیوں نے نوجوان وسیم احمدکو ، دوبجن کے علاقہ میں، تلاشی کے دوران محاصرے کی کاروائی کرتے ہوئے شہید کر دیا. جبکہ بھارتی فوج کا کہنا ہے کے، اس نوجوان کا تعلق حزب المجاہدین گروپ سے تھا. اس کے علاوہ، علاقہ سرینگر کا رہائشی قیصر، جس کی عمر 16 سال تھی، 27 اکتوبر والے دن لا پتہ ہو گیا تھا، جس کے اگلے روز بے ہوشی کی حالت میں‌سڑک کے کنارے پڑا ہوا ملا. اس کے جسم پر تشدد کے اور سگریٹ سے جلائے جانے کے واضع نشان بھی تھے. اسے سرینگر کے ہسپتال میں‌ایڈمٹ کیا گیا، مگر وہ ذخموں کی تاب نا لاتے ہوئے، جمعہ کی شام کو وفات پا گیا.
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق، قیصر کو بھارتی فوج نے دوران تشدد زہر دیا، بعد ازاں حالت زیادہ خراب ہو جانے پر سڑک کنارے پھینک دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں