moviepak 88

حقیقی واقعہ پر مبنی فلم، شوٹنگ کے دوران اداکارہ کئی دفعہ رہ پڑی

“یلغار” پاکستانی فلم، جس میں اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر، سوات کی ایک لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، اس کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ اتنی جزباتی ہوتی رہیں کہ، کئی دفعہ رو پڑیں.
اداکارہ، نا صرف اداکارہ ہیں بلکہ گلوکارہ اور ماڈل بھی ہیں. بہت کم ایسا دیکھنے میں‌آیا ہے کہ ، ایک ہی شخصیت کو اتنے ڈھیر سارے روپ میں پسند کیا جاتا ہو، لیکن ان کی بات الگ ہے. اداکارہ اس وقت ایک پاکستانی فلم یلغار میں ، سوات کی بے سہارا لڑکی کا بہت مشکل کردار ادا کر رہی ہیں.
فلم سے متعلقہ ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ، ان کا کسی سے مقابلہ نہیں‌ہے، کام کرنے کے بعد کام ، اور اپنی پرفارمنس کا فیصلہ وہ فلم دیکھنے پر چھوڑ دیتی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ وہ 100 فیصد ریزلٹ کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، اب اتنا اچھا پرفارم کیا ہی ہے تو فیصلہ بھی فلم کے ناظرین پر ہی چھوڑ‌دینا چاہیے. اپنے ہی گانے پر پرفارم کرنا خوش کن تجربہ تھا، مستقبل میں بھی گانے کے سلسلے کو جاری رکھوں گی. یلغار میں‌سواتی لڑکی کا یادگار رول ادا کر رہی ہوں، جو ایک حقیقی لڑکی کے واقعہ پر مشتمل ہے. میرے لیے ہہ ایک مشکل چیلنج تھا، جسیے بخوبی سر انجام دے رہی ہوں.
اس فلم کی شوٹنگ سوات سمیت حقیقی مقامات پر کی گئی. جہاں پر کہانی کے حالات و واقعات سے اداکارہ کو اتنا جزباتی کیا، کہ وہ کئی دفعہ شوٹنگ کے بیچ میں رو پڑیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں