69

خلائی دنیا میں نیا انقلاب، خلاء میں 115 دن، خلائی دنیا سے بخریت واپس زمین پر پہنچ گئے، خلاء میں ان کے ساتھ کیا بیتی؟ پرھیے

آستانہ۔ بین اقوامی خلائی سٹیشن میں 115 دن گزار کر، 3 خلاء باز خلائی دنیا سے بخریت واپس زمین پر پہنچ گئے۔
بتایا گیا ہے کہ امریکہ ، روس، اور، جاپان سے تعلق رکھنے والے تینوں خلاء بازوں نے بین الاقوامی خلائی مرکز میں 115 دن گزارے۔ امریکہ کی خاتون، جن کا نام خلانورد کیٹ رابنز ہے، روس کے اناتوالی ایواشین اور جاپان کی ایک خلائی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تاکیوا انیشی گزشتہ روز وسط ایشیائی ریاست قزاقستان کے جنوب میں مشرقی علاقے میں بحفاظت واپس پہنچ گئے۔ یہ منطر ناسا کے ٹی وی چینل نے براہ راست دکھایا۔ اس مشن کے دوران خلاء بازوں نے ڈی این اے کو خلاء میں رکھنے کا تجربہ کیا۔ اور خلاء بازوں کے تجربے کہ مطابق یہ تجربہ بہت حد تک کامیاب رہا۔سو ہم امید کر سکتے ہیں کہ کچھ سالوں میں عام آدمی بھی خلاء میں رہ پائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں