94

دانتوں کو سفید اور مضبوط رکھنے کی آسان تراکیب دھوند لی گئیں

واشنگٹن: کون نہیں چاہتا کہ کہ اس کے دانت ہمیشہ سفید اور صحت مند دکھائی دیں. امریکن ڈینٹل ایسوی ایشن نے نے آسان گھریلو تراکیب بتا دیں. یہ کچھ سادہ احتیاطی تراکیب ہیں جنہیں کوئی بھی آسانی سے اپنا کر، اپنے دانت خراب ہونے یا کیڑا لگنے سے بچا سکتا ہے. عام طور پر مشورہ دیا جاتا ہے، کہ دن میں دو دفعہ دانتوں میں خلال اور برش کیا جائے، لیکن کچھ اور بھی سادہ سی احتیاطی تدابیر ہیں جو کہ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے اپنائی جانی چاہئیں.
1) ماہرین کا کہنا ہے کہ، ناخن کبھی بھی مت چبائیں ، اسلیے کہ، اس سے آپ کے دانتوں پر موجود اینمل کی ہلکی تہہ کو نقصان پہنچے گا، اور جبڑے بھی متاثر ہوںگے.
2) دانتوں پر برش کرتے وقت نرمی سے برش کریں. نرم ریشوں والے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں، جو مسوڑوں اور دانتوں پر زور نا ڈالے، شدت اور سختی سے برش مت کریں.
3) دانت پیسنے کی عادت ختم کریں، کیوں کہ دانت پیسنے، نچلے اور بالائی جبڑوں کو ایک دوسے پر رگڑنے سے دانت ٹوٹتے رہتے ہیں یا دانت میں درد ہوجاتا ہے.
4) میٹھی چیزیں، فاسٹ فوڈ اور اسنیکس مت کھائیں، کیوں کہ ان میں دانتوں کو کمزور بنانے اور تباہ کرنے والے بہت سے اجزاء ہیں. اس لیے ان سے بچیں.
5) برف چوسنے اور اور چبانے سے اجتناب برتیں، کیونکہ برف کی سکتی اور ٹھنڈک مل کر آپ کے دانتوں کو ٹوٹنے پر بھی مجبور کر سکتی ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں