119

کیا ایک بچے کی پیدائش دو دفعہ ممکن ہے? حیران کن خبر

ٹیکساس: پیدائش یا موت ایک قدرتی عمل ہے لیکن ایک بچہ دو مرتبہ پیدہ ہوا، یہ سن کر ضرور حیرانی ہوتی ہے لیکن امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک بچی کی دودفعہ پیدائش ضرور ہوئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے اطلاع کے مطابق حاملہ امریکی خاتون جس کا نام مارگریٹ پویمر ہے، نے حمل کے 16 ویں ہفتے اپنا طبی معائنہ کرایااور ساتھ ساتھ پیٹ میں موجود بچے کا الٹرا ساؤنڈ بھی کرایا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے پیٹ میں موجود 530 گرام کی بچی ’ٹیومر‘ کا شکارہے اور یہ بھی کہ اس کی جان ٹیومرکے خاتمے تک نہیں بچ سکتی اور حاملہ خاتون کو کئی ڈاکٹروں نے اسقاط حمل کا بھی مشورہ دیا لیکن ریاستِ ٹیکساس کے بچوں کے ڈاکٹر جس کا نام ڈاریل کاس نے مشورہ دیہ کہ بچی کو سرجن ڈاکٹر سرجری کے ذریعے باہرنکالے گا جس کے بعد اس کے ٹیومرکا علاج کرنے کے بعد اسے واپس وہیں ماں کے پیٹ میں ڈالا جائے گا۔
اس عورت کے لئے اتنا اہم آپریشن کرانا کسی بڑے امتحان سے بلکل کم نہ تھا مگر انہوں نے اسقاط حمل کرانے کی بجائے سرجری کے ذریعے اس بچی کے علاج کا فیصلہ کر کیا اورخاتون کے حمل کے صرف 23 ویں ہفتے میں آپریشن کے ذریعے بچی اس ماں کے پیٹ سے نکالی گئی تو اس وقت اس کا وزن صرف530 گرام تک جس کے بعد اس کے جسم میں موجود ورم نکال کر صرف 20 منٹ کے آپریشن کے بعد واپس اسے دوبارہ وہیں ماں کے پیٹ میں رکھ دیا گیا اور36 ہفتوں کے پورے ہونےکے بعد دوبارہ مکمل قدرتی طریقے سے اس بچی کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی۔
چند دن پہلے ہی جنم لینے والی اس حیران کن بچی کو ابھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہسپتال میں رکھا گیا ہے جبکہ وہ صحت مند اورمکمل طورپرصحتمند ہے۔ پیدائش کے ایک ہفتے بعد اس کی ایک بہت معمولی سرجری دوبارہ کر لی گئی ہے جس کے بعد اس کے جسم کے اندر موجود ٹیومرکومکمل طورپرختم کردیا گیا ہے۔ اب بچی مکمل طور پر صحتمند ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں