Pakistan women's cricket teams defeats bangladesh 59

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ایشیا کپ T20 میں ہرا دیا.

بینکاک، تھائی لینڈ: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بدھ کو بنکاک میں ایشیا کپ T20 میچ میں بنگلا دیش ویمنز ٹیم کو نو وکٹوں سے بدترین شکست دے دی.بنگلا دیش ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ 15.3 اوورز میں 44 رنز بنا کر ساری ٹیم آؤٹ ہو گئ.بنگلا دیش ویمنز ٹیم کی صرف دو بلے باز ڈبل کے اعداد و شمار میں رنز بنا سکی جہاں آرا عالم (12 ناٹ آؤٹ) اور کپتان رومانہ احمد (11).پاکستان کیلئے آل ثنا میر نے تین اوورز میں صرف پانچ رنز پر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جبکہ سیمر ایمن انور نو رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں.جواب میں پاکستان نے آغاز میں ہی عائشہ ظفر کی وکٹ کھو دی لیکن جویریہ خان اور ارم جاوید بہترین بیٹنگ کر کے صرف 9.5 اوورز میں ٹیم کو میچ جیتا دیا.ارم نے 17 رنز بنائے جبکہ جویریہ 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہی.اس سے پہلے، پاکستانی ویمنز ٹیم کو بھارتی ویمنز ٹیم سے پانچ وکٹوں سے شکست حاصل ہوئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں