misbah pak vs nz 78

نومبر میں نیوزی لینڈ کےخلاف ہونے والے دو ٹیسٹ میچ سیریز کے لئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا.

پیر کو پی سی بی نے نومبر میں شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کےخلاف دو ٹیسٹ میچ سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا. مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے.

ٹیسٹ ٹیم: مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی، سمیع اسلم، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، شرجیل خان، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عامر، راحت علی، سہیل خان، عمران خان.

پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی. پہلے ٹیسٹ میچ 17نومبر سے 21 نومبر، اوول، اور دوسرے ٹیسٹ 25 نومبر سے نومبر 29، ہملٹن میں کھیلا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں