sharukhkhanbkra 52

کیا اگلے کچھ سالوں میں بالی وڈ کے بعد اب لالی وڈ فلمی دنیا پر راج کرنے والی ہے؟ خبر پڑھیے..

فلموں کی دنیا میں انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، دیگر ترقی یافتہ فلم انڈسٹریز کی طرح ہمیں بھی اپنا معیار بہتر بنانا ہو گا. ہمیں فلم ایسے موضوع پر بنانی چاہیے جس سے عوام میں‌ شعور پھیلے. موضوع بہتر اور دلچسپ ہو. اداکارہ ماڈل سوہاے علی آبڑو کا کہنا تھا کہ، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، پاکستان کے تعلیم یافتہ، اور تجربہ کار لوگ ہدائتکار، اور فنکار بن کر لالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں. اب پاکستانی ایکٹرز کو بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی.
دوسری طرف معروف اداکار مصطفٰی قریشی کا کہنا تھا کہ، پاکستانی اداکار انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ میں کام کر کے خوش نہیں ہیں. بلکہ وہ ایسا صرف مجبوری کی وجہ سے کرتے ہیں. کیوں کہ ابھی تک پاکستان میں سٹینڈرڈ کی فلمیں نہیں بنائی جا رہی تھیں. اب اگر بننی شروح ہو گئیں، تو پاکستانی اداکار بھی انڈین حکومت کو جواب دہ نہیں ہوں گے، اور پاکستان میں کھل کر اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرا کر سکیں گے.
نیٹ نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں