bye-facebook 56

کیا فیس بک کا استعمال ترک کرنا پڑے گا؟؟؟ 

تازہ ترین سروے سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اب فیس بک کا استعمال ترک کرنا ہوگا. آپ نے اکثر نیوز اور مضامین میں پڑا ہی ہوگا کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتا ہے اور احساس کمتری پیدا کرتا ہے. لیکن گھبرائیے نہیں, ایک ہفتہ فیس بک ترک کیجیے آپ نارمل ہو جائیں گے. سائبر سائیکولوجی ایک ڈنمارک  کا جریدہ ہے, جس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈنمارک کے قریب 1100 افراد کو ایک ہفتے کے لیےچنا گیا کہ وہ فیس بک چھوڑ دیں یا استعمال کریں اور اپنے تجربات کے متعلق بتائیں. اس سروے سے پہلے اور بعد میں ان سب سے پوچھا گیا کہ وہ کتنے مطمئن ہیں اور تنہائی پریشانی خوشی اور جوش جیسے احساسات کو کس سطح پر محسوس کرتے ہیں . اس تحقیق کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایک ہفتہ فیس بک سے دور رہنے والوں نے زندگی کے بارے میں زیادہ اطمینان اور جزبات میں ٹھراؤظاہر کیا جبکہ فیس بک زیادہ استعمال کرنے والوں نےاپنی زندگی میں بے اطمینانی جھنجھلاہت کا اظہار کیا. یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کی دوری آپ کی لائف میں سکون کے لیے بہتر ثابت ہو سکتی ہے. البتہ یہ کوئی حتمی بات نہیں ہے, بلکہ ہو سکتا ہے کہ جن افراد پے سروے کیا گیا ہو, ان کا ذہن پہلے سے سیٹ ہو کہ فیس بک چھوڑ کے ذہن پرسکون ہوگا, اس لیے انھوں نے یہ نتائج دیے ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں