60

ہاکی چیمپیئن بننے کا خواب ادھورہ رہ گیا، آخری مرحلہ دھوکہ دے گیا

سلطان جوہر ہاکی کپ، شروع ہی میں ایک گول کی برتری کے باوجود آسٹریلیا نے 1-3 سے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کو اپنے نام کر لیا. پاکستان کا ہاکی چیمپیئن بننے کا ارمان ادھورا ہی رہ گیا.
تفصیلات کے مطابق،
میچ کے شروع ہی میں ، پاکستان کی طرف سے حسن انور نے پہلا گول میچ کے 7ویں منٹ میں کیا. پاکستانی کھلاڑی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے رہے. لیکن میچ کے شروع میں تو کھیل 1-0 رہا، مگر پھر پانسہ پلٹ گیا. میچ کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے فریزر نے ایک گول کر دکھایا، اور میچ 1-1 سے برابر ہوگیا. پہلے ہاف کے آخری 20 منٹ میں دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع میسر آئے. لیکن کوئی بھی کھلاڑی اپنی بھرپور کوشش کے باوجود بھی کوئی گول نا کر سکا. دوسرے ہاف میں آسٹریلین ٹیم نے بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اور 35 منٹ کے کھیل میں 2 دفعہ گول کر کے، اس کھیل کا ٹائٹل اپنے ناپ کر لیا. 47 ویں منٹ میں پنالٹی کرنر پر کھلاڑی بلیک گوودر نے دوسرا گول داغا، اس مقام کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی دفعہ کھیل کو اپنی طرف منتقل کرنے کی سر توڑ کوششیں کی، تاہم اگلی ٹیم کی دفاعی پوزیشن کے آگے ناکام رھے.
یاد رھے اس ایونٹ کے پہلے مرحلے میں‌بھی پاکستان کو اسی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا مظاہرہ کرنا پڑا تھا.
ایک اور میچ میں جاپان نے انگلینڈ کو کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اور میزبان ٹیم ملائیشا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ایونٹ میں 5وی پوزیشن حاصل کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں