10 5 ten five richest people of paksitan 112

پاکستان کے پانچ امیر ترین شخص

پاکستان ایک بہت خوبصورت ملک ہے اور اللہ نے ہمارے ملک کو بہت سی نعمتوں سے نوازہ ہے.ہمارے ملک میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن سیاسی عدم استحکام،کرپشن اور دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو دنیا کے غریب ممالک میں تصور کیا جاتا ہے اس سب کے باوجود پاکستان میں چند ایسے لوگ موجود ہیں جن کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہے ان کی کمائی اور دولت لاکھوں ،اربوں ڈالر میں ہے. اثاثوں کی کل مالیت کے حساب سے پاکستان کے پانچ امیر ترین لوگوں کی فہرست یہ ہے.

1: شاہد خان
shahid khan richest man of pakistan
اثاثوں کی کل مالیت:7 بلین ڈالر
شاہد خان پاکستانی نژاد امریکی ہیں شاہد خان اپنی جیب میں صرف 500 ڈالر کے ساتھ 16 سال کی عمر میں پاکستان سے امریکہ چلے گئے.شاہد خان امریکی فٹ بال فرنچائز جیکسن جگوار ( jacksonville jaguars) مالک ہیں جس کی مالیت 770 ملین ڈالر ہے، اس کے علاوہ انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال ٹیم’فلہم ایف سی ( Fulham FC) کے مالک بھی ہیں جس کی مالیت 300 ملین ڈالر ہے .شاہد خان کا اصل کاروبار آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ ہے وہ امریکہ کی ایک مشہور کمپنی فلیکس این گیٹ (Flex N Gate) کے مالک ہیں امریکہ کی ساٹھ فیصد گاڑیوں میں شاہد خان کی کمپنی کے پارٹس استعمال ہوتے ہیں . وہ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 205 نمبر پر ہیں.

2: میاں محمد منشا
mian mansha second richest man in pakistan
اثاثوں کی کل مالیت:2.7 بلین ڈالر
میاں محمد منشا ایک معروف بزنس مین اور اربپتی پاکستانی ہیں میاں محمد منشا ایم سی بی لمیٹڈ، آدم جی گروپ اور نشاط گروپ کے چیئرمین اور سی ای او ہیں. میاں محمد منشا پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں. اس وقت ان کو پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے. وہ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں937 نمبر پر ہیں.

3: آصف علی زرداری
ex president Asif ali zardari third richest man in pakistan
اثاثوں کی کل مالیت: 18بلین ڈالر
مرحوم وزیر اعظم نظیر بھٹو کے شوہر اور پاکستان کے سابق صدر پاکستان کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں فی الحال وہ ایک سیاستدان ہیں. آصف علی زرداری کی آمدنی کا ذریعہ حکومت،سیاست،زراعت اور شوگر ملز سے ہے. اس کے علاوہ وہ امریکہ اور انگلینڈ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی حویلوں کے مالک بھی تھے.

4: سر انور پرویز
sir-anwar-pervez fourth richest man of pakistan
اثاثوں کی کل مالیت:1.5 بلین ڈالر
سر انور پرویز بیسٹ وے گروپ کے بانی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین ہیں. بیسٹ وے سیمنٹ پاکستان کی دوسری سب سے بڑی سیمنٹ فیکٹری ہے. اس کے علاوہ سر انور پرویز کا برطانیہ میں کیش این کیری کا بہت بڑا کاروبار ہے،سر انور پرویز کو ملک کے بہت بڑے تاجر کے طور پر جانا جاتا ہے.

5: نواز شریف
prime minister of 
pakistan nawaz shareef fifth richest man of pakistan
اثاثوں کی کل مالیت:1.4 بلین ڈالر
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف پاکستان ملک کی بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پاکستان کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں. وہ صرف ایک کامیاب سیاستدان ہی نہیں ایک کامیاب صنعت کار بھی ہیں. وزیر اعظم نواز شریف اتفاق گروپ اور شریف گروپ کے مالک ہیں جن کو سٹیل اشیا میں کاروبار کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں