74

امریکی انتخابات 2016: ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کا نیا صدر بن گیا.

ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی انتخاب اپنی مخالف خاتون امیدوار ہلیری کلنٹن سے 218 بمقابلہ 289 انتخابی ووٹ کی برتری حاصل کرکے جیت لیا.اور امریکہ کے پینتالسوں صدر بن گئے ہیں.ہلیری کلنٹن نے مخالف امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تقریبا 200 ملین ڈالراستمال کرکے ٹی وی اشتھارات کی بہت بڑی مہم بھی چلائی اور یہاں تک کہ امریکی صدر براک اوباما اور امریکہ کے چھ بڑے میڈیا چینلز کی حمایت کے باوجود بھی صدارتی انتخابات نہ جیت سکی. ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں 300 ملین ڈالر خرچ کیے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون امیدوار ہلیری کلنٹن نے انتخابی مہم میں 600 ملین ڈالر خرچ کیے. ہلیری کلنٹن کو بڑے پیمانے پر صنعتکار، تاجروں، میڈیا ہالی وڈ کے اداکاروں اور موسیقاروں کی حمایت حاصل تھی.جبکہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم اپنی مدد آپ چلائی. ٹرمپ مسلمانوں کے سخت خلاف ہے. ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی مسلمانوں کا ایک ڈیٹا بیس بنایا جانا چاہئےاور مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی ہونی چاہئے. تمام بھارتی ہندو انتہا پسند ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کر رہے تھے. ٹرمپ بھی بھارت کو بہت پسند کرتاہے. اور کھلے عام ہندو انتہا پسندوں کی حمایت بھی کرتا ہے یہاں تک کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارتی انتہا پسندوں کے لئے ہندی زبان میں ایک ٹی وی اشتہار بھی بنایا جس میں ٹرمپ نے کہا کہ ‘ابھی کی بار ٹرمپ سرکار’.ہندو انتہا پسندوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی فتح کے لئے مندروں میں پوجا کا بھی اہتمام کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں