30

50 سال سے مسلسل جلنے والی آگ, ایک عجوبہ

آپ یہ سن کر بہت حیران ہوں گے, کہ ترکمانستان کے ایک بہت بڑے صحرا کے اندر 50 سال سے آگ جل رہی ہے, جسے بجھانے کی ہر کوشش نکام رہی ہے. جی ہاں! اس آگ کو “جہنم کا دروازہ “کے نام   سے جانا جاتا ہے.آپ یہ مت سمجہیے کہ آگ قدرتی ہے, یہ آگ بھی انسانوں کا ہی شاخسانہ ہے. سویت یونین کے دور میں زمین میں بہت بڑے گڑھے کھودے جاتے رہے تھے. کئی سال تک گڑھا کھودنے کے بعد زمین سے ایک خاص قسم کی گیس خارج ہونا شروع ہو گئی جو کسی بھی طرح سے بند نا کی جا سکی. سائنسدانوں نے گیس بند کرنے کہ لیےتجویذ کیا کہ اس میں آگ لگا دی جائے. آگ لگا تو دی گئی لیکن دن گزرے, دن مہینوں اور سالوں میں تبدیل ہونے لگے لیکن آگ قابو میں نا آسکی. جو کہ تا حال جل رہی ہے. اس آگ کے پاس جانے سے کسی سیاح کو روک ٹوک نہیں ہے. ترکمانستان کو اس آگ کی وجہ سے سیاحوں سے بہت فائدہ ہوا ہے.اس آگ کے شروع ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے.   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں