5000 rupee note not to be banned in pakistan_1 33

وزارت خزانہ نے 5،000 روپے کے نوٹ ختم کرنے کی تمام افواہوں کی تردید

5،000 روپے کے نوٹ ختم کرنے کی تمام خبروں اور افواہوں کی وزارت خزانہ کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری کیے گے بیان نے تردید کر دی. وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس معاملے میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، اور نہ ہی 5،000 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کا کوئی جواز بناتا ہے. ترجمان نے یہ بھی کہا کے 5،000 روپے کا نوٹ پہلے ہی نمایاں طور پر دیگر ممالک کے اعلی قیمت کے نوٹوں سے پیچھے ہے اس بات کو مدے نظر رکھتے ہوئے 5،000 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ بہت ہی غیر دانشمندانہ ہو گا.گزشتہ ہفتے ناجائز پیسے کے بہاؤ کو کم کرنے اور بینک اکاؤنٹس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی کہ پاکستانی کرنسی سے 5،000 روپے کے نوٹ کو ختم کردیا جائے اس قرارداد کی وفاقی حکومت کے اراکین نے سختی سے مخالفت کی تھی. وزارت خزانہ کی وضاحت کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ حکومت نے 5،000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں