57

5000 روپے کا نوٹ راتوں رات بند ہونے کی افواہ، وزیر خزانہ نے اس کی تردید کر دی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 5000 روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ، کچھ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے ایسی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، جب کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا، نا ہی 40000 روپے والا بانڈ بند کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی نے اجلاس میں 5000 روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز اور شفارش کی تھی، دوسری جانب بھارت نے بھی راتوں رات 500 روپے کا نوٹ حکومت کی طرف سے بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر افواہیں پھیل گئی تھی کہ 5000 کا نوٹ بند کیا جا رہا ہے.
اس افواہ کی وجہ سے وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ، 5000 کا نوٹ بند کرنے یا 40000 کا بانڈ بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم تجویز زیر غور ہے. مذموم مقاصد کے لوگ اس طرح کی افواہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے پھیلاتی ہے. عوام کو حکومت کے اعلان تک، اس طرح کی کسی افواہ میں نہیں آنا چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں