aleem dar pakistani umpire 78

علیم ڈار دنیا کے سب سے زیادہ تجربہ کار انٹرنیشنل امپائر بن گئے ہیں.

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ میچ علیم ڈار کی نگرانی میں کھیلا جانے والا تین سو بائیس ویں (322) میچ ہوگا.علیم ڈار آئی سی سی کے امپائر وڈی کوئرٹزن کو پار کرکے دنیا کے سب سے زیادہ تجربہ کار انٹرنیشنل امپائر بن گئے ہیں.علیم ڈار ،128 ٹیسٹ میچوں میں نگرانی کرنے والے سٹیو بکنور کے بعد دوسرے نمبر پرتجربہ کار ٹیسٹ امپائر بن گئے ہیں. علیم ڈار نے 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں بطور امپائر نگرانی کی ہے.
aleem dar pakistani umpire

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں