62

وزیراعظم دہی لینے,صدربکریاں چرانے گئے ہیں-سما نیوز


بھارتی ریاست راجھستان کے ایک گاؤں میں اگر کوئی آپ سے کہے کہ پردھا منتری (وزیراعظم) دہی لینے گئے ہیں یا راشتراپتی (صدر) بکریاں چرانے گئے ہیں تو حیران مت ہوں ،یہاں تو ڈاکٹرکے پاس جا کر سام سینگ یا اینڈرائیڈ کے لیے ڈائیریا کی دوائی بھی مانگی جاتی ہے۔

راجھستان کے اس گاؤں میں ملک کے اعلیٰ ترین عہدیداروں سے لے کرموبائل برانڈز اور دیگر اشیاء پر نام رکھنا کوئی نئی بات نہیں۔ یہاں آپ کو سام سینگ ، ہائیکورٹ، گوگل،سام سنگ ،اینڈ رائیڈ ،سم کارڈ ،مس کال ،ایزی لوڈ ،برفی ،،چم چم ،گلاب جامن ، نمکین،فوٹوبائی،جلیبی،مٹھائی ، فالتو ،آئی جی، ایس پی سب ملیں گے۔

bundi1

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گاؤں کے باسیوں کے نام نہایت ہی عجیب و غریب ہیں ،اس گاؤں میں بچوں کے نام موبائل کمپنیوں حتیٰ کہ عدالتوں کے ناموں پربھی ہیں ۔ گاؤں میں اگر کوئی بچہ بیمار ہو جائے تو ڈاکٹر بھی حیران رہ جاتا ہے جب والدین یہ کہیں کہ ڈاکٹر صاحب سام سنگ یا اینڈرائیڈ موبائل کو ڈائیریا ہو گیا ہے، دوائی دے دیں۔

ضلعی ہیڈ کوارٹر سے 10کلو میٹر دوررام نگر نامی اس گاؤں  میں ایک خاتون کو یہاں آنے والا  ضلعی کلکٹر کا رعب و دبدبہ خوب بھایا تو اس نے اپنے پوتے کا  ’’کلکٹر ‘رکھ دیا ،یہ کلکٹرآج  50سال کا ہو چکا ہے لیکن کبھی اسکول نہیں گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جسمانی معذورایک شخص کا نام ’’ہائیکورٹ ‘‘ ہے۔ جس کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ جس دن وہ پیدا ہو اتھا اس کے باپ کو ایک مقدمے میں ہائیکورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ گاؤں کے بنجارا اور مگیارا برادری نے اپنے بچوں کے نام موبائل فون اور ان سے متعلقہ اشیاء پر رکھے ہیں۔ جیسے کہ نوکیا، سام سینگ، اسمارٹ فون، اینڈرائیڈ، چارجر ، بیٹری وغیرہ

bundi

گاؤں کے بیشتر افراد کاواسطہ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے کے باعث پولیس اور کورٹ کچہری سے پڑتا رہتا ہے اس لیے وہ ان کے ناموں سے بھی متاثر ہیں۔ ، یہاں آپ کو درجنوں آئی جی، ایس پی، حولدار، مجسٹریٹ بھی ملیں گے ۔سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے ایک پرستار نے بچوں کے نام راہول گاندگی، سونیا گاندھی اور پریانکا گاندھی رکھے ہیں ۔

ضلعی کمیونٹی سینٹر کے سینئر افسر رمیش چندر راٹھور کے مطابق  شروع شروع میں ناموں کی رجسٹریشن کرتے وقت ہم عجیب و غریب نام سن کر حیران رہ جاتے تھے لیکن اب عادت ہو گئی ہے ۔ اسمارٹ فون اور اینڈرائیڈ ان کے ناموں میں نیا اضافہ ہیں۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں