19

دنیا کی سب سے بڑی بلی-سما نیوز


دنیا کی سب سے لمبی بلی ’’ لوڈو ‘‘ کو ’’اومار‘‘ ٹکر دینے آگئی ۔

سنہری، مخملی بال، چمکتی آنکھیں، چودہ کلو وزن اور تین فٹ گیارہ انچ کی لمبائی کے ساتھ برطانیہ کی ’’اومار ‘‘ گنیز ریکارڈ بکس میں دنیا کی سب سے لمبی بلی کی حیثیت سے اپنا نام درج کروانے کے لیے تیار ہے۔

گینز انتظامیہ نے میلبرن میں بلی کی مالکن سے رابطہ کرکے اس کے قد کاٹھ کی پیمائش منگوالی ہے۔

اومار کی مالکن اسٹیفی ہرسٹ نے دو ہفتے پہلے ہی سوشل میڈیا پر اپنی پالتو بلی کا اکاؤنٹ بناکر تصاویرشیئر کیں۔اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں افراد بلی کے دیوانے ہوگئے۔

cat2

اس وقت دنیا کی سب سے لمبی بلی کا اعزاز برطانیہ کی لوڈو کے پاس ہے۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں