donald trump dhandli 41

پاکستان کے بعد اب امریکی انتخابات میں بھی دھاندلی کا بڑا انکشاف.

امریکہ کے صدارتی انتخابات تو ختم ہوگے، لیکن انتخابات کے بعد ڈرامہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب پاکستان کی طرح امریکی انتخابات میں بھی دھاندلی کا بڑا انکشاف.سب سے پہلے، لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور یہاں تک کہ بچوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں اسکولوں سے واک آؤٹ کیا.اور اب امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے چیف نے بہت بڑا انکشاف کیا ہے کہ روس نے امریکی انتخابات میں بڑے پیمانے پر مداخلت کی اور نتائج پر فرق پڑا. وکی لیکس کو استعمال کر کے روس نے ہیلری کلنٹن کو بدنام کیا. ہیلری کلنٹن اور اس کے خاندان کے خلاف الزامات لگائے کہ دہشت گرد تنظیم داعش ان کی مدد کر رہی ہے.امریکی میڈیا نے وکی لیکس پر الزام لگایا تھا کہ وکی لیکس کے مالک (Julian Assange) کو ہیلری کلنٹن کے خلاف ثبوت روس نے فرہم کیے ہیں.اور یہ پہلی بار نہیں اس سے پہلے بھی امریکہ نے سرکاری طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کے کمپیوٹرز ہیکنگ اور صدارتی انتخابات کے ساتھ مداخلت کرنے کی کوشش کا روس پر الزام لگایا تھا.امریکہ کو بہت بڑا خدشہ تھاکہ روس انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتا ہے.

american chief

امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے چیف نے کہا کسی کے دماغ میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ وکی لیکس کے انکشافات کا ایسے وقت پر آنا ایک اتفاق تھا یا ایسا کوئی ہدف نہیں تھا بلکہ یہ روس کی طرف سے پوری پلاننگ کے ساتھ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں