us women raped in india 41

انڈیا کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بھارت میں ایک امریکی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی. امریکی خاتون نے انڈیا میں تفریح اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے ایک ٹور گائیڈ (Tour guide) کی خدمات حاصل کی. ٹور گائیڈ (Tour guide) اور اس کے چار ساتھیوں نے مل کر امریکی خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کی. بھارتی اخبار انڈیا ٹائم کے مطابق بھارتی پولیس کو ای میل میں امریکی خاتون نے کہا کہ وہ ایک فائیو سٹار ہوٹل میں مقیم تھی جب پانچ مردوں کے ایک گروپ نے مل کر اس کے ساتھ زیادتی کی.ایف آئی آر درج ہونے کے بعد امریکی خاتون اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے انڈیا آنے کے لئے تیار ہے.امریکی خاتون ویزا حاصل کرکے مارچ 2016 میں اندیا آئی اور ایک فائیو سٹار ہوٹل میں میں رہ رہی تھی.خاتون نے ہوٹل کے حکام کی طرف سے تجویز کی گئی ایک ایجنسی سے ٹور گائیڈ (Tour guide) کی خدمات حاصل کی تھی.واقعے سے لاچار اور پریشان امریکی عورت فوری طور پر بھارت چھوڑ کر واپس امریکہ چلی گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں