Asif Ali Zardai comes back to pakistan_1 32

پیپلز پارٹی چیئرمین آصف علی زرداری کی پاکستان آمد

کراچی :سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج جمعہ کے دن کراچی پہنچے، جہاں سینئر پارٹی قیادت نے ان کا استقبال کیا.وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،سینیٹر شیری رحمان، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف تمام سینئر رہنما ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھے.ایئرپورٹ پر استقبال کے لئے جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا مجھے یاد ہے جب بی بی شہید یہاں آئی تھی اور آپ سب نے ایسے ہی گرمجوشی سے ان کا خیر مقدم کیا تھا اور میں اس کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں. آصف علی زرداری نے کہا میں جانتا ہوں کہ اس وقت ملک میں بہت مایوسی ہے لیکن میں یہاں پاکستان کی عوام کے لیے امید کا پیغام لے کر آیا ہوں.اگرچہ، سرحد پر کشیدگی ہے لیکن پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے.

Asif Ali Zardai comes back to pakistan

Asif Ali Zardai

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں