nawaz sharif meets bill gates World Economic Forum 220

بل گیٹس کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ملاقات پولیو کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف

سوئٹزرلینڈ: میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور مائیکروسافٹ کے بانی اور سربراہ بل گیٹس نے جمعرات کے دن وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی بل گیٹس نے گزشتہ تین سال کے دوران ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کامیابی کو سراہا.وزیر اعظم کی قیادت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ سال 2017 پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا.وزیر اعظم مہلک پولیو وائرس کے خلاف قومی جدوجہد میں ان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بل گیٹس کو بریفنگ دی.وزیر اعظم نواز شریف نےکہاکہ وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مل کر اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس کو ختم کرنے کے لیے کام کررہی ہیں.انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پرحکومت اپنے تمام وسائل استعمال کرکے ایک پولیو فری پاکستان کے حصول اور آنے والی نسلوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کام کررہی ہے.بل گیٹس نے کہا کہ وہ آنے والے مہینوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے.
nawaz sharif meets bill gates  World Economic Forum_2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں