2

ماضی کی حکومتوں کوشرم آنی چاہئے،ان کابویاہم کاٹ رہے ہیں،نوازشریف-سما نیوز

شیخوپورہ: وزیراعظم نے کہاہےکہ لوڈشیڈنگ کےذمہ داراحتجاج کی دھمکی دےرہےہیں۔ ان لوگوں کوشرم آنی چاہیے،آن  کابویاہم کاٹ رہےہیں۔

شیخوپورہ میں بھکی پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ اگر ماضی میں یہ لوگ ایمانداری سےکام کرتےتویہ حالات نہ ہوتے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ ٹھیک 18ماہ قبل اسی جگہ آیاتھا۔ 18ماہ کےقلیل عرصےمیں یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے۔ نوازشریف نےکہاکہ 18ماہ میں توایک گھرتعمیرنہیں ہوتا۔

وزیراعظم نےمزیدکہاکہ ماضی میں ایک سال کاکام10سال میں کیاجاتاتھا۔لواری ٹنل تقریباً30سال سےتعمیرہورہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ ماضی کےمنصوبوں پرجہاں10ارب لگنےتھے وہاں100ارب لگائےگئے۔وزیراعظم نےکہاکہ لوڈشیڈنگ کےذمہ داراحتجاج کی دھمکی دےرہےہیں۔ان لوگوں کوشرم آنی چاہیے،ان کابویا ہم کاٹ رہےہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ لوگ ایمانداری سےکام کرتےتویہ حالات نہ ہوتے۔

وزیراعظم نے اعلان کیاکہ جون2018تک10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ میں ملوث افرادکیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔بجلی آرہی ہےتواس کی طلب میں اضافہ ہورہاہے۔بجلی کی حالیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ پانی کی کمی ہے۔

نوازشریف نےمزیدکہاکہ صوبائی حکومتیں اگرکچھ کرتیں تونظرآتا۔صوبائی حکومتوں کواپنی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔

وزیراعظم نے دعوی کیاکہ آنےوالےوقتوں میں ہرشہرمیں میٹروبس بنےگی۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں