26

اسٹاک مارکیٹ کوپرلگ گئے-سما نیوز


 

کراچی: پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ کو تو جیسے پرلگ گئے۔مارکیٹ میں شئیرز کی خریدو فروخت میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔100انڈیکس اڑتالیس ہزاراٹھ سو ستاون پر پہنچ کر بندہوا۔

اسٹاک مارکیٹ سےشکوک وشبہات ختم ہوگئےاوربے یقینی کی کیفیت دورہوگئی۔ادھرپانامہ کا فیصلہ آیا،ادھراسٹاک مارکیٹ نے پلٹا کھایا۔مندی سے شروع ہونے والی اسٹاک مارکیٹ پانامہ کے فیصلے سے پہلے اتارچڑھاؤکا شکار رہی۔

فیصلہ انا شروع ہوااوراسٹاک مارکیٹ چھیالیس ہزار سے اننچاس ہزار تک پہنچ گئی۔ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام پربارہ سوچون پوائنٹس کے اضافہ پربند ہوا۔

اسٹاک ممبرز اور بروکرز نے تیزی کونیک شگون قراردے دیا۔اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دو ماہ سے مندی کے منڈلاتے بادل آج تیزی میں بدل گئے۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں