careem lauch in pakistan 38

(Careem) کاریم کار سروس کا اب اسلام آباد،لاہور،کراچی کے بعد پشاور، حیدرآباد اور فیصل آباد میں بھی آغاز

(Careem) کاریم مشرق وسطی کی مشہور ایک کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو سفر کرنے کی سہولت پیش کرتا ہے.(Careem) کاریم کے صارفین سمارٹ فون اپلی کیشن کی مدد سے کرائے پر گاڑی بُک کرسکتے ہیں .(Careem) کاریم نے اپنی خدمات کا آغاز 2016 میں پاکستان کے تین بڑے شہر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کیا تھا.(Careem) کاریم سفر کرنے کے لیے صارفین کو معیاری اور مناسب قیمت پر مختلف پیکج پیش کرتا ہے.(Careem) کاریم سفر کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ روزگار کے موقع بھی فراہم کرتا ہےاگر آپ گاڑی کے مالک ہیں تو آپ (Careem) کاریم میں سرمایہ کار بھی بن سکتے ہیں کمپنی سرمایہ کاری کے لیے بھی مختلف پیکج پیش کرتی ہے جس سے آپ اپنی گا ڑی کاریم میں چلاکر 30000 اور اس سے زیادہ بھی پیسے کما سکتے ہیں.اس کے علاوہ آپ بطور ڈرائیور بھی کمپنی کام کرسکتے ہیں جسے سے آپ 18000 تک پیسے کما سکتے ہیں.(Careem) کاریم کمپنی میں ڈرائیور پائلٹ کہا جاتا ہے.اس سے پہلے (Careem) کاریم کی سہولت صرف اسلام آباد،لاہور،کراچی تک محدود تھی لیکن اب پشاور، حیدرآباد اور فیصل آباد کے شہری بھی (Careem) کاریم کی سہولت کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں