pakchina_1 34

چینی کمپنیاں پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار

اسلام آباد: چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے ایک وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی. چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے پاکستان میں توانائی اور ترقیاتی منصوبوں پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اظہار کیا. چینی وفد نے حکومت کی اجازت سے پاکستان میں ایک ایئر لائن شروع کرنے کے منصوبے کا بھی اظہار کیا. وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کہا کے پاکستان کی معاشی صورت گزشتہ تین سالوں میں بہتر ہوگی ہے اور عالمی سطح پر بھی اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے ،بزنس رپورٹ 2017 کے مطابق سرمایہ کاری کرنےکے لیے پاکستان دنیا کے پہلے 10 بہترین ممالک میں شامل ہے.وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ چینی کمپنیاں کامیابی اور منافع کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں.نواز شریف نے کہا کے پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی کو اچھا منافع اور محفوظ سرمایہ کاری فراہم کرنے کے بنایا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں