demag ko tez kara urdu safa 107

غذائیں جو دماغ کو تیز بناتی ہیں.

اگر دماغ کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں مگر ذہنی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے کچھ غذائیں بہت فائدہ مند ہیں۔ کچھ غذائیں دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ کسی بھی کام کے دوران دماغی توجہ کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

akhort demag tez kara
اخروٹ:
اخروٹ کا استعمال دل کو صحت مند رکھتا ہے اور خوران کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے دماغ تک آکسیجن کی فراہمی موثر انداز سے سے ہوتی ہے۔ ایک سائنسی تحقیق کے مطابق اخروٹ کا استعمال کرنے سے یاداشت بہتر ہوتی ہےاور اخروٹ کے استعمال سے سیکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہیں۔

zatoon-ka-tel-demag-ko-tez-kara
زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل دماغی عمر کے بڑھنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔ ایک سائنسی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں ایسی چکنائی ہوتی ہے جو دماغی بڑھاپے کا عمل کو روک دیتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ زیتون کے تیل کا استعمال دماغی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے . زیتون کا تیل استعمال کرنے سے جسمانی صحت پر مرتب ہونے والے دیگر فوائد الگ ہیں۔

coffee-demag-ko-tez-kara
کافی:
کافی میں کیفین ہوتا ہے جو دماغی حسوں کو بہتر بناتا ہے۔ کیفین میں دماغ کو تیز کرنے والے اثرات کے ساتھ ساتھ اس میں موجود انٹی آکسائیڈنٹس دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے. جبکہ سائنسی تحقیق کے مطابق کافی کا استعمال مایوسی یا ڈپریشن کے خاتمے کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

palak-demag-ko-tez-kara
پالک:
پالک میں اینٹی آکسائیڈنٹ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی تنزلی سے تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ امریکی سائنسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہاورڈ میڈیکل اسکول کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین پالک اور اس جیسی سبز پتوں والی سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں دماغی تنزلی کی شرح بہت کم ہوتی ہے خاص طور پر ان افراد کے مقابلے میں جو اس مزیدار سبزی سے دور بھاگنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں