eid milad un nabi 24

جشن عید میلاد النبیؐ ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے آج منایا گیا

شہروں اور دیہاتوں میں جلوسوں اور محافل کا انعقاد،ملک بھر کی طر ح صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں میں عاشقان رسولؐ کی طرف سے جلوسوں اور محافل نعت کا انعقاد کیا گیا. کثیر تعداد میں بچوں جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی،جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر لاہور سمیت پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں،دیہاتوں میں فضائیں’’سرکار کی آمد مرحبا‘‘ سے معطر ہو گئیں، گلیاں بازار جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے آراستہ کئے گئے تھے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔
لاہور وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سیرت النبیﷺ کانفرنس 2016ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺکی تشریف آوری اس بات کا اعلان تھا کہ آسمان سے نازل ہونے والی ہدایت اپنے درجہ کمال کو پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ نبوت کا آخری پڑائو تھا جس کا آغاز حضرت آدم ؑ سے ہوا تھا، انسانی زندگی نے ارتقاء کے مختلف مراحل طے کئے اور نئے نئے خیالات نے جنم لیا۔
اس ارتقائی سفر نے انسان میں صلاحیت پیدا کی کہ آسمانی ہدایت کو سمجھ کر نئی دنیا تعمیر کرسکے، اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریم ﷺکو مبعوث فرما کر اس بات کا اعلان فرما دیا کہ میں نے دین کی تکمیل کردی اور نعمت تمام ہوگئی، یہ واقعہ حضرت محمد ﷺ کے ہاتھوں سے حقیقت بنا، یہی وجہ ہے کہ اللہ نے آپ کی تشریف آوری کو مومنوں پر احسان قرار دیا، اس سے مومنوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی کا راستہ دکھا دیا گیا، ہمیں ہدایت آپﷺ کے توسط سے ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں