18

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئیں-دنیا نیوز


لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکارہ پوجا بھٹ واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئیں ہیں۔ پوجا بھٹ علی عظمت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گی اور دیگر فنکاروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ لاہور کے مختصر دورے میں بھارتی اداکارہ لاہور کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر بھی کریں گی۔ اس سے قبل پوجا بھٹ گزشتہ برس دسمبر میں لاہور آئیں تھیں اور نیو ایئر منانے کے بعد پوجا بھٹ واپس بھارت روانہ ہو گئیں تھیں۔

 

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں