11

جب نواز الدین صدیقی ایک عام انسان تھے-آج نیوز


ممبئی:بے تحاشہ محنت ،کوشش اور دن رات کام کرکے کامیابی حاصل کرنے کی بات کی جائے تو ذہن میں صرف ایک ہی نام آتا ہے “نوازالدین صدیقی”۔

ٹائمز آف انڈیا کے  مطابق نواز الدین صدیقی کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں لیکن انہیں یہ کامیابی  ایسے ہی نہیں مل گئی اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہوں نے سخت محنت کی ہے ابتداء میں انہوں نے فلموں میں کافی چھوٹے کردار اداکیے جنہیں شاید کبھی کسی نے نوٹس بھی نہیں کیا۔

یہاں نواز الدین کے کیر ئیر کے ابتدائی کرداروں کے حوالے سے تحریر پیش کی جارہی ہے جب انہیں زیادہ نوٹس نہیں کیا گیا تھا۔

٭ سرفروش

nawaz1

نواز الدین صدیقی کو پہلی بار  فلم “تلاش”میں نوٹس کیا گیا اس فلم میں ان کا کردار کافی جاندار تھا جبکہ فلم میں عامر خان ،کرینہ کپور اور رانی مکھرجی نے مرکزی کرادرا دا کیا تھا ،لیکن یہ پہلی فلم نہیں ہے جب عامر اور نواز نے ایک ساتھ کام کیا اس قبل نواز عامر خان کی فلم “سرفروش”میں بھی مختصر کردار نبھا چکے ہیں۔

٭منا بھائی ایم بی بی ایس

nawaz2

 ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی کامیاب فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس”میں بھی نواز مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔

٭آجا نچ لے

nawaz3

مادھوری ڈکشٹ کی 2007 میں ریلیز ہوئی فلم “آجا نچ لے”میں شاید کسی نے نواز الدین صدیقی کی موجودگی کا نوٹس نہیں لیا فلم میں انہوں نے مادھوری کے سرونٹ کا کردار ادا کیا تھا۔

٭بلیک فرائیڈے

nawaz4

ممبئی بم حملوں کی کہانی پر مشتمل فلم “بلیک فرائیڈے”میں نواز نے حملے میں ملوث دہشت گرد اصغر مقدم کا کردار نبھایا تھا۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں