4

کینیڈین صحافی نے برینجلینا کیس میں نیا انکشاف کر دیا-دنیا نیوز


لاس اینجلس: (دنیا نیوز) براڈ پٹ اور انجیلینا جولی کی علیحدگی کو سات ماہ گزر گئے لیکن ان کے رشتے کو لے کر خبریں ابھی تک گرم ہیں۔ کینیڈین صحافی آئن ہالپرن نے دعویٰ کیا ہے کہ براڈ پٹ اپنی اہلیہ انجیلینا جولی کی وجہ سے شراب کے عادی ہو گئے تھے اور وہ بہت پہلے اس رشتے کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ تاہم انجیلینا جولی نے ان کا ارادہ بھانپ لیا اور ان سے پہلے ہی طلاق کی درخواست دائر کر دی۔ آئن ہالپرن کہتے ہیں کہ وہ ان دونوں کی زندگی پر ایک فلم بنا رہے ہیں جس میں تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
 

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں