paistani larka 63

سن سکنے سے محروم پاکستانی لڑکے کی،امریکی لڑکی سے فیس بک دوستی اب شادی میں بدل گئی

جن کے دلوں میں محبت ہو، ان کے لیے 7 سمندر کے فاصلے بھی کم ہوتے ہیں، نا صرف یہ بلکہ، ان کی جسمانی معذوری بھی ان میں فاصلہ نہیں‌ڈال سکتی. یہی ہوا نوشہرا ورکاں کے، قوتِ گویائی سے محروم پاکستانی لڑکے کے ساتھ، جس کی شادی ہوگئی، امریکا کی گونگی گوری کے ساتھ.
جی ہاں!
تفصیلات کے مطابق، نوشہرہ ورکاں کے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی ، نوجوان راؤ احسن اشفاق کافی عرصہ سے امریکن 35 سالہ روز کے ساتھ، جو کہ بولنے کی قوت سے معزور ہے، دوست تھے. نوجوان راؤ احسن کا تعلق اسلام پورہ کے زمین دار گھرانے سے ہے، ان کی امریکی دوشیزہ، روز کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی تھی.
یہ دوستی، بڑھتے بڑھتے محبت اور پھر عشق میں تبدیل ہوگئی، اور دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی بنانے کے فیصلہ کیا.
اس فیصلے کے کچھ ہی عرصے بعد روز میری، فاصلوں کو روندتی ہوئی، پاکستان پہنچ گئی، لاہور میں دونوں کا نکاح ہوا، اور دونوں رشتہ ازدواج میں‌منسلک ہو گئے. نکاح کے بعد، اس نکاح کو یادگار بنانے کے لیے، دونوں شمالی علاقہ جات کو روانہ ہو گئے. احسن اشفاق کے گھر والے بھی اس رشتہ پر خوش ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ، ان کی بہو، کچھ عرصے بعد امریکا لوٹ کر جائے گی، مگر جلد ہی، دونوں ایک ساتھ زندگی گزارنے والے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں