61

فیس بک کی فنی خرابی، 2 کروڑ زندہ لوگوں کو مردہ بنا ڈالا

گزشتہ دن، فیس بک کے آٹو پوسٹنگ ٹول میں ایک فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس نے یادگاری بینر کی، زندہ لوگوں کی ہی، آٹو پوسٹنگ شروع کر دی، 2 کروڑ لوگ،جن میں مارک زکربرگ خود بھی شامل ہیں، انھیں مردہ بنا کر، ان کے یادگاری بینر ان کی ٹائم لائن پر پوسٹ کر ڈالے.
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اس وقت کافی تکلیف دہ صورت حال پیدا ہوگئی، جب ایکی خرابی نے کروڑوں لوگوں کی وال پر انھیں‌مردہ بنا کر پوسٹ کر ڈالا، اور ان کے عزیزوں کو حیرت اور پریشانی میں ڈال دیا. اصل میں‌یہ یادگاری بینر، فیس بک کا ایک نیا ٹول ہے، جو کہ ان فیس بک پروفائلز کے لیے تیار کیا گیا تھا، جو اب اس دنیا میں نہیں رہے، تاکہ ان لوگوں کہ عزیز ان کی سٹیٹس اپ ڈیٹس استعمال کرتے ہوئے، انھیں یاد رکھ سکیں. البتہ اس فنی خرابی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.
اس یادگاری بینر میں مرنے والے کے متلق اچھے الفاظ استعمال کرتے ہوئے اسے یاد کیا گیا ہے.
اس خرابی کا پتا چلتے ہی فیس بک کے تکنیکی عملے نے فوراَََ اس خرابی کو دور کیا، مگر مرنے کی غلط خبر جن لوگوں میں پھیل چکی تھی، اس کی وجہ سے کئی لوگوں کو اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کر کہ اپنے عزیزوں کا اپنے زندہ ہونے کی اطلاع دینی پڑی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں