41

وراثت میں ملنے والے گھر کی دیواروں سے سو کلو سونا برآمد

فرانس کے شہر پیرس میں ایک شخص کو ایک شخص کو وراثت میں ایک مکان ملا، چند دنوں میں جب اس نے گھر کو دیکھا بھالا، تو اس پے سونا ایسے چھپڑ پھاڑ کے برسا کو بس وہ دیکھتا ہی رہ گیا. جی ہاں! یہ دولت کم بھی تو نہیں تھی، 100 کلو سونا، اسے اس مکان سے ملا، جسے وہ ایک عام سا مکان سمجھ رہا تھا.
فرانس کے رہائشی اس شخص کو، ،جو کہ ایویوکس میں میں‌رہتا تھا، یہ مکان وراثت میں ملا. کچھ دنوں‌بعد جب اس نے چیزوں کو ان کی جگہ پر رکھنا شروع کیا، تو ان میں سے تھوڑا تھوڑا سونا برآمد ہوتا گیا، پھر اس سونے کی مقدار میں اضافہ ہوتا گیا.
اس شخص کے مطابق، سونا مختلف جگہوں، بشمول غسل خانوں، دیواروں، گھر کے کونوں اور فرنیچر کے نیچے بھی چھپایا گیا تھا. اس نے پورے مکان کی تلاشی لی تو اسے تقریباََ 10 کلو سونا ملا، جن میں سے 2 بارہ کلو کی سلاخیں، 5000 چھوٹے سکے اور سونے کو 37 بڑے سکے ملے، بڑے سکے 1 کلو سے زیادہ زیادہ وزن کےتھے. قانونی اداروں نے اس سونے کو جائز اور قانونی قرار دیا، کہ یہ سونا 1950 سے 1960 کے بیچ میں خریدا گیا تھا،تاہم، سونے کے نئے مالک کے حصہ میں صرف 55 فیصد سونا ہی آ سکا. کیوں کے فرانس کے قانون کے مطابق،اگر وراثت میں ملنے والی دولت کا پچھلے 3 سال میں کوئی ٹیکس نا دیا گیا ہو تو اس کا 45 فیصد ٹیکس کی مد میں حکومت کو چلا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں