13

اٹھارہ برس بعد زمین پر قدم-سما نیوز

سماء رحیم یار خان کی کرن کی زندگی میں نئی کرن لے آیا، معذور لڑکی کو مصنوعی ہاتھ اور ٹانگیں لگا دی گئیں، کرن نے 18 برس بعد زمین پر قدم رکھ دیا۔

سما کی ایک اور کوشش رنگ لے آئی، رحیم یار خان کی کرن کو زندگی کی نئی کرن مل گئی، معذوری سے لڑنیوالی لڑکی نے 18 برس بعد زمین پر قدم رکھا تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

کل اور آج میں کرن نے بہت فرق محسوس کیا، مصنوعی ہاتھ اور پیر حقیقی سہارا بن گئے ہیں، باہمت لڑکی کا علم حاصل کرنے کا عزم اور بھی پختہ ہوگیا، معذور طالبہ پڑھائی جاری رکھنا چاہتی تھی مگر سفر کی سہولت نہ ہونے سے پریشان رہی۔

ڈاکٹرز کو امید ہے کہ کچھ دنوں میں کرن کسی سہارے کے بغیر چل پھرسکے گی۔ سماء

View Source
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں