16

بلند فشار خون کو کم کرنے میں معاون غذائیں-سما نیوز

 لاس اینجلس : امریکی ماہرین نے پوٹاشیم سے بھرپور غذا کو بلند فشار خون کو کم کرنے میں معاون قرار دے دیا۔ ایسی غذاؤں میں میٹھے آلو، پالک، لوبیا، کیلے اور کافی شامل ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں شعبہ طب کی پروفیسر ایلیسیا میک ڈونف کی تازہ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب آبادی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے، بلند فشار خون ہی دل کی بیماریوں اور دیگر مہلک امراض کا باعث ہے۔

1a

ماہرین کہتے ہیں کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں جن میں میٹھے آلو، پالک، لوبیا، کیلے اور کافی شامل ہیں، بلند فشار خون کو کم کرنے میں معاون ہیں، اس کے براہ راست مثبت نتائج بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا مریضوں پر دیکھے گئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کا کم استعمال بلند فشار خون کو نارمل رکھنے میں معاون ہے، اسی لئے شعبہ طب کی پروفیسر ایلیسیا بلند فشار خون کے مرض سے محفوظ رہنے کیلئے لوگوں کو پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں اور نمک کے محدود استعمال کا مشورہ دیتی ہیں تاکہ وہ صحت مند اور فعال زندگی گزار سکیں۔ سماء

View Source
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں