60

کراچی شہر میں چکن گنیا بے قابو ہو گیا-سما نیوز


کراچی : شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری جہاں چکن گنیا بے قابو ہو گیا، روازنہ درجنوں افراد چکن گنیا کا شکا ہو کر اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں لیکن اسپتال میں کٹس ہی نہیں جس سے چکن گنیا کا ٹیسٹ ممکن ہو سکے۔

جگہ جگہ گندگی اورغلاظت کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں چکن گونیا بے قابو ہوگیا، کیا بچے کیا بڑے اکثریت کو تیزبخاراورجوڑوں میں درد کی شکایت ہونے لگی پچاس سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے، او پی ڈی میں رش،پرچیاں ختم ہوگئیں۔

ایم ایس سندھ گورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری ڈاکٹرنجمہ انصاری کہتی ہیں کہ ستاون میں سے انتالیس کیسوں کی تصدیق ہوگئی۔

علاقہ مکین صفائی کی ابتر حالت سے پریشان ہیں ابراہیم حیدری اسپتال چکن گونیا سے لڑنے میں تو مصروف مگر عملے کے پاس بلڈ ٹیسٹ کی کٹس تک موجود نہیں ہیں ۔ سماء

View Source
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں