15

مختلف صورتوں میں طبی امداد دینے کا صحیح طریقہ-آج نیوز


کسی بھی شخص کو دی جانے والی ابتدائی طبی امداد اس کے علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کسی کیہ جان بچانے کیلئے ایک منٹ کی دیر جان لئیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ایسے میں صحیح ابتدائی طبی امداد کسی کی جان بچا سکتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ابتدائی طبی امداد کیسے دی جائے۔

٭ جلنے کی صورت میں

اگر جلنے کا زخم معمعلی ہے تو فوراً متاثرہ شخص کو آگ سے دور کریں اور چلتے پانی کے نیچے 10 سے 15 منٹ تک رکھیں۔ جلے ہوئے حصے کو کسی صاف اور خشک تولیے سے تھپکیں۔ موسچورائیزر یا ایلو ویرا جیل کا استعمال کریں اور فوری طور پر کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اگر زیادہ جلا ہے تو فوراً متاثرہ شخص کو سلگنے والی چیزوں، دھوئیں اور گرمی سے دور کریں۔ جلد سے چپکے جلے ہوئے کپڑے اتارنے کی کوشش نہ کریں، اگر ممکن ہو سکے تو متاثرہ حصے سے جیولری اور بیلٹ وغیرہ نکال دیں۔ پانی ڈالنے سے گریز کریں۔ اس سے خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے۔ متاثرہ حصے کو ڈھکنے کیلئے صاف اور ٹھنڈے کپڑے کا استعمال کریں اور فوراً ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔

٭ زخم کی صورت میں

کبھی بھی زخم کو صاف کرنے کیلئے آئیوڈین، اسپرٹ یا پر آکسائیڈ کا استعمال نہ کریں۔ یہ چیزیں ان صحت مند خلیات کو مردہ کر دیتی ہیں جو زخم ٹھیک ہونے کیلئے ضروری ہیں۔ اس کے بجائے زخم کو پانی سے دھوئیں اور زخم تھیک کرنے والی کریم لگائیں۔

٭ ناک سے خون بہنے کی صورت میں

موسم میں اچانک اور شدید بدلاؤ کی وجہ سے بعض اوقات باریک نسیں پھٹ جاتی ہیں، جن کی وجہ سے ناک سے خون بہنے لگتا ہے۔ تو اگر آپ کی ناک سے خون بہہ رہا وہ تو سر کو پیچھے کی طرف نہ جھکائیں۔ ایسا کرنے سے خون واپس بھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے۔ ںاک سے خون کا بہاؤ روکنے کا صحیح طریقہ ہے کہ آپ سر کو سیدھا رکھیں اور ناک کے باہری حصے پر برف رکھیں۔

٭ گاڑی یا کار حادثے کی صورت میں

سڑکوں پر ہونے حادثات سب کو گھبراہٹ میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ لوگ زخمی کو جلدی گاڑی سے نکالنا چاہتے ہیں جو کہ انتہائی غلط ہے۔ اگر گاڑی میں آگ نہیں لگی ہوئی تو زخمی کو گاڑی سے نکالنے کے بجائے ایمبولینس کو بلائیں تاکہ زخمی کو پیشہ ور طریقے سے سنبھال کر نکالا جاسکے۔

٭ زہریلے جانور کے کاٹنے کی صورت میں

اگر کوئی زہریلا جانور کسی کو کاٹ لے تو زہر کو منہ سے کبھی نہ چوسیں۔ ایسا کرنے سے متاثرہ شخص کا دل بند ہوسکتا ہے۔ صحیح طریقہ ہے کہ متاثرہ شخص کو لٹائیں اور زخم کو دل سے نیچے رکھیں، زخم پر پٹی باندھیں اور فوراً ڈاکٹر کو بلائیں۔

بشکریہ TOI

View Source
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں