14

ڈائٹ مشروبات وزن بڑھنے کا سبب ہو سکتے ہیں: تحقیق-آج نیوز


ایک نئی تحقیق میں  لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ سوڈا یا دیگر ڈائٹ سافٹ ڈرنکس پینا چھوڑ دیں کیوں کہ وہ وزن گھٹانے کے بجائے بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

محققین کے مطابق بہت سے لوگ کم کیلوری والی ڈرنکس کا رخ یہ سمجھ کر کرتے ہیں کہ وہ میٹھی ڈرنکس کا صحت مند متبادل ہیں۔

فلسطینی برزیٹ یونیورسٹی کے محققین نے معلوم کیا ہے کہ گیس بھری ہوئی یہ ڈرنکس لوگوں کو بھوک محسوس کرواتی ہیں۔ جو ضرورت سے زیادہ کھانے کا سبب بنتی ہے جس کے نتیجے میں وزن بڑھ سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایسا کاربن ڈائی  آکسائیڈ (جو مشروب میں بلبلوں کا سبب ہوتا ہے)کی وجہ سے ہوسکتا ہے، جو گھریلن نامی بھوک کے ہارمون کو محرک کرتا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

View Source
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں