3

ملیریاکےمچھروں کےخاتمےکاانوکھاطریقہ-سما نیوز


تائپے : تائیوان کے ماہرین نے کیکڑے کے خول سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کا طریقہ ایجاد کر لیا۔

تائیوان نیشنل اوشن یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایاہےکہ کیکڑے کے خول کا سفوف بناکر اس میں چاندی کے نینو ذرات ملاکر ان کی کم شدت کی مقدارکو مچھروں والے پانی کے ذخائر پر چھڑکا جائے تو اس سے ملیریا کی وجہ بننے والے مچھر، انڈے اور ان کے لاروے بہت تیزی سے ختم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ذرات مچھر کی افزائش کو تباہ کردیتے ہیں اور اس کا حیاتیاتی چکر (لائف سائیکل) متاثر ہوجاتا ہے جبکہ اس محلول کے پانی پر چھڑکاؤسےپانی میں موجود خطرناک ترین بیکٹیریا بھی ختم ہوجاتے ہیں جن میں نمونیا اور دیگر امراض کی وجہ بننے والے جراثیم بھی شامل ہوتے ہیں۔ ایجنسی / سماء

View Source
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں