7

ڈاکٹروں کےلیےخوشخبری-سما نیوز


کراچی: سندھ کے سرکاری ڈاکٹرز کے لئے خوشخبری یہ ہےکہ سندھ حکومت نے محکمہ صحت میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کو ترقیاں دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

سماءکےمطابق ڈاکٹروں کوترقیاں تین مراحل میں دی جائیں گی۔محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو ترقیاں دینے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ترقیاں جنرل کیڈر، ڈینٹل سرجن اور میڈیکل کالجز کے پروفیسرز کو دی جائیں گی۔

نوٹی فیکشن کےمطابق جنرل کیڈر میں 943 ڈاکٹرز کوگریڈ17 سے18 میں ترقی دی جائیگی۔جنرل کیڈر کے 1100 ڈاکٹرز کو گریڈ  18 سے 19 میں ترقی دی جائیگی۔ اس کےعلاوہ51 ڈاکٹرز کو گریڈ  19 سے 20 میں پروموشنز میں ملیں گی۔

نوٹی فیکیشن میں بتایاگیاہےکہ 42 ڈینٹل سرجنزکوگریڈسترہ سےاٹھارہ گریڈ میں ترقیاں دی جائیں گی۔33 ڈینٹل سرجنز کو گریڈ  اٹھارہ سے انیس گریڈ میں ترقیاں دی جائیں گی۔9 ڈینٹل سرجنز کو گریڈ انیس سے بیس میں ترقی دی جائیگی۔

اس کےعلاوہ تعلیمی سروس میں 16 پروفیسرز کو گریڈ  17 سے 18 میں ترقی دی جائیگی۔ سماء

View Source
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں