61

عمران خان کا اگلے جمعے کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان-آج نیوز


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے اگلے جمعے کواسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

جمعے کو پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے اور جمعہ کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان بھی کردیا ۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم منی لانڈرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،نوازشریف کے عہدے پر رہتے ہوئے ادارے انویسٹی گیشن نہیں سکتے ، تمام اپوزیشن نوازشریف کے استعفے پرمتفق ہیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ 2 ججزنے نوازشریف کوجھوٹ بولنے پرنااہل قراردیا ، قطری خط عدالت کے ساتھ مذاق تھا پاناما پیپرزپرجو فیصلہ آیا اس پرن لیگ کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی ۔ گزشتہ روز فیصلے پڑھے بغیرمیٹھایاں تقسیم کی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ان کے الزامات پرجے آئی ٹی بنائی ہے ، جے آئی ٹی کیخلاف عدالت جانے یا نہ جانے پراجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا ۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں