58

پیپلزپارٹی کاوزیراعظم سے مستعفی ہونے کیلئے ہر آپشن استعمال کرنے کا عندیہ-آج نیوز


اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کیلئے ہرآپشن استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

جمعے کو پیپلزپارٹی کے اپوزیشن لیڈرزنے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرخوب شعلہ بیانی کی اورکہا کہ نواز شریف سے استعفی لینے کیلئے ہراقدام اٹھانے کی بھی سوچ رکھتے ہیں ۔

خورشید شاہ نے کہاکہ ججز نے دو ٹوک فیصلہ دے دیا ہے 3ججزنے مخالفت بھی نہیں کی لیکن جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے اور نہ ہی اسے مانتے ہیں ۔

اعتزازاحسن نے شریف خاندان پرنرم ہاتھ رکھنا سپریم کورٹ کی روایت قراردیتے ہوئے کہاکہ اسٹیٹ بینک کا گورنراورایس ای سی پی کا چیئرمین انکا نامزد کردہ ہے ،گریڈ انیس بیس کے افسران کیا کرلیں گے ۔

انہوں نےکہاکہ مولوی تمیز الدین کی طرح یہ فیصلہ بھی کافی عرصے یاد رکھا جائے گا جے آئی ٹی کے بجائے جوڈیشل کمیشن بنایا جاتا تو پیٹ سے دولت نکال کرلے آتا ۔

اعتزازاحسن نے کہاکہ جے آئی ٹی کوجوڈیشل کمیشن میں بدلنے کیلئے نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ پاناما پیپرز کیس مریم نواز کے گرد گھومتا ہے تاہم اسے کلین چٹ دینے پرتحفظات ہیں۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں