60

شاعر مشرق علامہ اقبال کی 79ویں برسی آج منائی جارہی ہے-آج نیوز


لاہور:شاعر مشرق ،حکیم الامت ،مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کی 79ویں برسی آج پورے ملک میں منائی جارہی ہے۔

علامہ محمد اقبال 20ویں صدی کے ایک معروف شاعر، قانون دان اور ایسی سیاسی بصیرت کے حامل تھے،جنہوں نے عروج کے بعد ایک زوال پذیر امت مسلمہ کے سینے میں غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کا ولولہ پیدا کیا۔

اردو اور فارسی شاعری کی بدولت مسلمانان ہند کے سینے میں الگ ریاست کی تڑپ پیدا کی، ان کے فلسفہ خودی کا جتنی بار مطالعہ کیا جائے ہمیشہ ایک نیا درس سامنے آئے گا۔

علامہ کی شعلہ بیاں نظموں اور ملی نغموں کی گونج آج بھی اپنی پوری آب و تاب برقرار رکھے ہوئے ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو ان کی ولولہ انگیز شاعری کی روح سے روشتناش کرایا جائے ۔

اقبال کی فلسفیانہ شاعری آج بھی امت مسلمہ کی رہنمائی کے نئے دریچے کھولتی ہے، موجودہ حالات بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ علامہ کی شاعری میں پائی جانے والی فکر کو مدنظر رکھتے ہوئے ملی یکجہتی کی نئ تاریخ رقم کی جائے۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں