28

ملک میں اللہ کا نظام لانا چاہتے ہیں،سراج الحق-آج نیوز


اسلام آباد:  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اللہ کا نظام لانا چاہتے ہیں۔   

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا ک ملک میں دو پارٹیاں ہیں ایک ظالموں کی اور دوسری مظلموں کی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نظریات کی بات کرتے ہیں ،کرپشن کیخلاف ہم مہم چلارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد صاحب نے سب سے پہلے اس حوالے سے نعرہ بلند کیا۔ شیخ رشید نے نو ماہ قبل جدوجہد میں شامل ہونے کا کہا تھا۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں