26

پاناماکیس،اہم شیطانی کردار کا چیئرمین نیب سے موازنہ-سما نیوز


95187352-Kit_Harington1-ARTS-large_trans_NvBQzQNjv4Bqvxig_go-nndg4gfA2VqsCqlF7ccfNP0MVTls4Yqgq6o

اسلام آباد : پاناما کیس کے فیصلے میں جہاں گاڈ فادر کی گونج سنائی دی گئی، وہی معزز عدالت کی جانب سے چیئرمین نیب کی بدترین کارکردگی پر انہیں معروف ڈرامہ کے شیطانی کردار سے تشبیہ بھی دی گئی۔

Panama Final-page0185

پاناما کیس میں گاڈ فادر کے علاوہ مشہور انگریز شاعر کرسٹوفر مارلو شہرہ آفاق ڈرامے ڈاکٹر فاسٹس کے کردار ڈاکٹر فاسٹس کا بھی ذکر کیا گیا، سپریم کورٹ کا دیئے گئے فیصلے میں کہنا تھا کہ جیسے ڈاکٹر فاسٹس نے اس ڈرامے میں وقتی خوشی، خواہشات اور دنیاؤی چیزوں کے حصول کیلئے اپنے آپ کو شیطان کے حوالے کردیا تھا، ٹھیک اسی طرح چیئرمین نیب نے بھی حکومت وزرا، دیگر افراد کو نوازنے میں زمین آسمان ایک کردیئے۔

panama6

جس طرح ڈرامے میں ڈاکٹر فاسٹس فطرت انسان کی صحیح عکاسی کی ہے، جس میں اسے ایک ایسا شخص دکھایا گیا ہے جو دولت، طاقت، عیش و عشرت اور اقتدار کا بھوکا ہے اور جو بدی کے فرشتے سے معاہدہ کرتا ہے، ٹھیک ایسا ہی کردار اس کیس میں چیئرمین نیب نے دھرایا ہے۔

signet

اس فیصلے کا ایک اور اہم حوالہ "گاڈ فادر" کا بھی رہا، پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس کھوسہ کے ریمارکس نے بالزک کا جملہ درج کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "دولت کے ہر بڑے ذخیرے کے پیچھے جرم کی ایک داستان چھپی ہوتی ہے"، فیصلے میں درج اس جملے نے یکا یک شہرہ آفاق ناول "گاڈ فادر" کی یاد دلا دی۔ تاریخ ساز کیس میں تاریخ ساز ناول کو پاناما کیس کے فیصلے سے تشبہیہ دی گئی۔

godfather11

مافیا ڈان کی کہانی پر مبنی ناول اطالوی ناول نگار ماریو پوزو نے لکھا تھا جو فرانسیسی مصنف بالزک کے اسی جملے سے شروع ہوتا ہے، جس کا ذکر اوپر کیا گیا ہے، تاہم کئی لوگ شاید یہ نہیں جانتے کہ اس اہم فیصلے میں ایک اور معروف اور شہرہ آفاق ڈرامے کا بھی ذکر کیا گیا۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں