24

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کیلئے اداروں سے نام مانگ لیے-سما نیوز


supreme-court-resumes-hearing-of-panama-leaks-case-e10ebe570c0d425d91b688ffc8ac8c63-640x360-1-2-640x360

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کیلئے متعلقہ اداروں سے نام مانگ لیے،جب کہ فیصلے کی کاپی 6اداروں کو ارسال کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کیلئےمتعلقہ اداروں سے نام مانگ لیے ہیں، جب کہ فیصلے کی کاپی 6ادارو ں کو بھجوا دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے جے آئی ٹی کیلئے اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے ، نیب ، ایس ای سی پی ، آئی ایس آئی اور آئی بی سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے کی کاپی اٹارنی جنرل آفس اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت چھ اداروں کو بھجوا دی ہے۔

عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ ادارے جے آئی ٹی کیلئے اپنے نمائندوں کے نام سپریم کورٹ کو بھجوائیں گے اور اگر سپریم کورٹ ان ناموں پر متفق ہوئی تو جے آئی ٹی تشکیل دیدی جائے گی، جو پاناما کیس کی مزید تحقیقات کریگی۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں