25

ایفی ڈرین کیس،گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی پر فرد جرم عائد-سما نیوز


584405-alimusagilaniinp-1375246254-864-640x480

اسلام آباد : ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی سمیت گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

انسداد منشیات کی عدالت میں  ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت انسداد منشیات کی عدالت کی جج ارم نیازی نے کی، سماعت کے دوران تمام نامزد ملزمان کو پیش کیا گیا،جس میں جج نے ملزمان اور کیس سے متعلق فرد جرم پڑھ کر سنائی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

فرد جرم عائد ہونے والوں میں سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین، علی موسی گیلانی، وزارت صحت کے افسران عبدالستار اور ڈاکٹر عبدالخالق سمیت گیارہ ملزمان شامل ہیں۔

402407-musagilani-1341260507-1024x752

گزشتہ کئی سماعتوں پر ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی، عدالت نے مزید سماعت بارہ مئی تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت میں ملزمان کی جانب سے دائر متفرق درخواستوں پر بحث کی جائے گی۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں